20 اگست، 2024، 8:17 PM

حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے جاری، اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ذرائع

حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے جاری، اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ذرائع

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں دو اسرائیلی فوجی اڈوں پر تازہ میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

مہر نیوز نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے  مقبوضہ شمالی علاقوں کے زرعیت اور جل العلام فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس سے صیہونی دشمن کو جانی نقصان پہنچا۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے خود کش ڈرون نے جل العلام کے صہیونی اڈے پر نگرانی کے آلات کو بھی نشانہ بنایا۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ گذشتہ سال اکتوبر کے اوائل سے غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف غاصب رجیم کی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کے خلاف باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔

News ID 1926085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha